روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرگئی لاروف تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ جوہری پروگرام اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ تہران کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرگئی لاروف تہران میں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ دنوں ملکوں کے تعلقات، ایران کے جوہری پروگرام اور شام سمیت مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔