اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2025 - 08:26

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہوگئے ہیں۔

کابل کے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی اقتصادی ماہرین کا وفد بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہے۔

عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔