ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران غزہ کی صورتحال، جنگ بندی کے معاہدے اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے غزہ میں جنگ بندی اور قابض صہیونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معاہدے میں طے شدہ امور مکمل طور پر نافذ کیے جائیں گے۔

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کا نفاذ غزہ کے عوام کی مشکلات اور مصائب کو کم کرے گا۔