اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکز برائے اعتکاف کے اعلان کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نمایاں اضافہ کے ساتھ، ملک کی مساجد میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اعتکاف میں شرکت کی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70% نوجوان اور جوان ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی رکن پارلیمنٹ منان رئیسی نے ایک تجزیاتی نوٹ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکز برائے اعتکاف کے اعلان کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نمایاں اضافہ کے ساتھ، ملک کی مساجد میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اعتکاف میں شرکت کی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70% نوجوان اور جوان ہیں۔

ایسے میں وہ سیکولر نام نہاد ماہرینِ سماجیات اور ہمارے یونیورسٹی کے ساتھی جو اس آبادی کے سوویں حصے سے بھی کم کے اجتماع کو بنیاد بنا کر اس طرح کے تجزیے لکھنا کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اسلامی انقلاب ہمارے نوجوانوں کی مذہب سے دوری کا باعث بنا ہے، تاہم وہ شاید اعتکاف میں شریک اس عظیم اجتماع پر بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کہ جہاں نوجوانوں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی فطری ضرورتوں کے برعکس یعنی کھانے، پینے اور سونے کو ترک کرنے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے، کیا وہ اس عظیم اجتماع پر چند سطریں لکھنا پسند کریں گے؟!