مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم اتنے طاقتور ہیں کہ دشمن کی جارحیت کا اپنی سرزمین سے ہی جواب دے سکتے ہیں۔ جلد ہی میزائل اور ڈرون کے شہروں کی رونمائی ہوگی اور آپ ایران کی دفاعی طاقت کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے مسلسل "وعدہ صادق 3" کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ہم کسی دوسرے ملک کو اپنی جنگ کا میدان نہیں بناتے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے مزید کہا کہ آج ہم ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کر چکے ہیں۔ میزائل، ڈرون اور نیول ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہماری طاقت غیر معمولی ہے اور کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں۔