حماس نے صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب افواج کو غزہ سے عقب نشینی کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ دشمن فلسطینی عوام کو غزہ میں ہر چیز سے محروم کررہا ہے اور قتل و تخریب کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حمدان نے مذاکرات میں حماس کا واضح موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ مکمل جنگ بندی، غزہ سے غاصب فورسز کا انخلا، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی دوبارہ تعمیر بغیر کسی شرط کے ہونی چاہیے۔

انہوں نے فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارے حقوق کے حصول کا واحد طریقہ دشمن کے سامنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہم ایک قومی حکومت کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید یحیی السنوار کے جانشین کا تقرر جلد عمل میں لایا جائے گا۔