مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملوں کے بعد کئی صہیونی پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے وسطی اور جنوبی حصوں میں سائرن سسٹم فعال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے گرد و نواح میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور بن گوریان ایئرپورٹ کی پروازیں بھی روک دی گئیں۔
اسرائیلی ذرائع نے یمن کے میزائل کے مقبوضہ فلسطین پہنچنے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ یمن کا ایک میزائل مودیعین کے قریب ایک فوجی اڈے پر جا کر گرا ہے۔
اسرائیلی طبی ذرائع نے بتایا کہ کئی صہیونی اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ یمنی میزائل کے حملے کے خوف سے پناہ گاہ کی طرف دوڑ رہے تھے۔ کم از کم ۱۲ افراد پناہ گاہ کی طرف دوڑتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے کے بعد صہیونیوں کو مجبورا ساری رات پناہ گاہوں میں جاگتے گزارنی پڑی۔