ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم السودانی آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی آئندہ ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی وزیراعظم تہران میں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

السودانی ایرانی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کے حالات مخصوصا شام کے تازہ ترین واقعات کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد خطے میں دوبارہ دہشت گردی اور شدت پسندی کی لہر آنے کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔