ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو افسوسناک حادثے پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام خاص طور پر متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کا طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب طیارہ جنوبی جیولا صوبے کے موآن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کررہا تھا۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق طیارے کے لینڈنگ گیئر پر پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے خرابی آ گئی تھی۔

خبررساں ادارے یونہاپ کے مطابق طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔