مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔
جنرل سلامی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کو مشرق وسطی مخصوصا شام کے تازہ ترین حالات کے بارے میں بریفنگ دی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بھی پارلیمنٹ میں شام اور خطے کے تازہ ترین واقعات کے بارے میں نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا تھا۔