یمن کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: ہم نے مقبوضہ "اشدود" کے علاقے "یفنا" میں ایک حساس صہیونی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع" نے صیہونی حکومت کے خلاف نئے آپریشن سے آگاہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا: مسلح افواج نے مقبوضہ اشدود کے علاقے یفنا میں اسرائیلی دشمن کے حساس ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ 

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ  آپریشن ایک ڈرون سے کیا گیا جو اللہ کے فضل سے کامیابی سے اپنے ہدف پر لگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے پانچویں مرحلے کے طور پر کیا گیا ہے۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا جواب مزید فوجی کارروائیوں کے ذریعے دیا جائے گا۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی پر قبضہ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا تب تک فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا جوابی آپریشن جاری رہے گا۔