مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشہد میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا 28واں اجلاس ایران کی میزبانی میں مشہد میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس موقع پر فریقین نے عالمی مسائل سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
دونوں اعلی سفارت کاروں نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ECO تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے مشہد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اس فورم کے اہداف کی حمایت کے ساتھ علاقائی ترقی کے منصوبوں میں توسیع، ویزوں میں سہولت فراہم کرنے اور سرحدی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
ممتاز زہرہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے مغربی ایشیا میں ناامنی پر ملک کی تشویش کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔