شامی اور روسی فضائیہ نے حلب اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب اور ادلب میں شامی فضائیہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کررہی ہیں۔

شامی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے نواحی قصبے السفیرہ میں شامی اور روسی فضائیہ نے بمباری کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شام اور روس کے درمیان معاہدے کے مطابق روسی فوجی اڈے حمیمیم پر بھاری مقدار میں اسلحہ بارود پہنچایا گیا ہے جو حلب اور ادلب میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

شام میں تعیینات روسی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حلب، حماہ اور ادلب کے مختلف مقامات پر حملوں میں 300 سے زائد تکفیری دہشت گرد مارے گئے ہیں۔