اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2024 - 12:00

روسی فوج نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں 400 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران حلب اور ادلیب پر حملہ کیا ہے جس کے بعد شامی فوج نے دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

شام میں روسی فوجی اڈے حمیمیم کے اعلی اہلکار اولگ ایگناسوک نے کہا کہ روسی فضائیہ نے شامی فوج کی مدد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کی صبح دہشت گردوں نے صوبہ حلب اور ادلیب پر حملہ کیا جس کے جواب میں شامی فوج نے روسی فورسز کے تعاون سے آپریشن شروع کیا۔ آپریشن میں کم از کم 400 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے کئی جانب سے حملہ کیا تھا۔