حزب اللہ نے کہا ہے کہ مقاومت ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد متاثرین اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ سرحدوں موجود اسرائیلی فوجیوں کی عقب نشینی کے بعد لبنانی فوج ان کی جگہ لے گی۔

حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقاومت ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار اور آمادہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین دشمن کی عقب نشینی اور سرحدوں پر سرگرمیوں کی مسلسل اور کڑی نگرانی کررہے ہیں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین لبنان کی حاکمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لئے ہمیشہ بندوق اٹھائے ہوئے ہیں۔