مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے ابراہیم الموسوی نے جنگ بندی پر تمام عوام اور جماعتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے مقاومت کو سرکوب کا زور و شور سے نعرہ لگایا تھا لیکن اپنے اہداف میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد جنگ بندی پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مقاومت نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونیوں کی واپسی کے لئے براہ راست مذاکرات اور جنگ بندی ضروری ہے۔ اس سے پہلے صہیونیوں کو واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔
الموسوی نے تاکید کی کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے مقاومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے جس میں ہم نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر علمدرامد یقینی بنانے پر زور دیا۔