سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ظلم کے ساتھ کوئی نظام باقی نہیں رہتا ہے، صہیونی حکومت مصنوعی سانس کے سہارے زندہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ گذشتہ 13 مہینوں کے دوران غزہ میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف بربریت اور ظلم و ستم سے صہیونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے۔

انہوں ہفتہ بسیج کے حوالے سے بندر عباس میں 30 ہزار بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران دنیا کے 90 فیصد ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج ہوا۔ امریکی سرپرستی میں جنایت کرنے والی صہیونی حکومت دنیا بھر میں رسوا ہوگئی ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نے اسلامی ممالک اور مسلمانوں کو نابود کرنے کے لئے داعش تشکیل دی۔ اس موقع جنرل قاسم سلیمانی میدان میں اترے۔ بسیجیوں نے جنرل سلیمانی کی قیادت میں داعش کی نابودی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک رہبر معظم کے فرمان کی پیروی کرتے ہوئے بسیج بن گیا ہے۔ بسیجی ہر میدان میں دشمن کے سامنے کھڑے ہوکر ان کی سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں۔ ہمیں امام زمان علیہ السلام کے ظہور تک بسیجی بن کر راہ ظہور کو ہموار کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بسیج وہ تنظیم ہے جو ہمیشہ میدان عمل میں مصروف رہتی ہے اور ظالم سے مقابلہ کرتے ہوئے مظلوم کا دفاع کرتی ہے۔