مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے غزہ کے لئے بھیجے جانے والے سامان فلسطینی مستحقین تک نہیں پہنچتے ہیں۔
اخبار نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی نگرانی میں نامعلوم افراد غزہ کے امدادی سامان پر دھاوا بول دیتے ہیں اور لوٹ لیتے ہیں۔ صہیونی فوج ان کو آزادانہ طور پر غارت گری کو موقع فراہم کرتی ہے۔
غزہ میں فعال امدادی اداروں کے عہدیداروں نے اخبار کو بتایا کہ امدادی سامان کی غارت گری غزہ میں امدادی فعالیت ناکام ہونے کی بڑی وجہ ہے۔
امدادی کارکنوں نے کہا کہ کرم ابو سالم گزرگاہ کے اطراف میں امدادی ٹرکوں کو اغوا کرکے سامان لوٹا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے مزید کہا ہے کہ رہزنوں نے صہیونی فوجی اڈے کی طرح ایک مخصوص جگہ بنائی ہے جس میں امدادی سامان کو لوٹ کر لے جایا جاتا ہے۔
اخبار نے یونیسیف کے حوالے سے کہا ہے کہ امدادی سامان کی رسائی کے بغیر غزہ میں بحرانی حالات پر کنٹرول کرنا ناممکن ہے۔