ایران کا اعلی سطحی دفاعی وفد آئیڈیاز 2024 میں شرکت کے لئے کراچی روانہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں شرکت کے لئے اعلی ایرانی دفاعی وفد بریگیڈئیر جنرل مجتبی رمضان زادہ کی قیادت میں کراچی پہنچ گیا ہے۔

کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی اعلی حکام اور کراچی میں ایران کے دفاعی اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔

ایرانی وفد بارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں شرکت کرے گا۔

آئیڈیاز 2024 پاکستان کی دفاعی صنعت اور برامدات کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جارہی ہے جس میں متعدد ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

نمائش کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دنیا کے 55 ممالک کے اعلی وفود بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔