حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کی صہیونی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔

تنظیم نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم مجاہد محمد عفیف کی شہادت پر مقاومت کو تبریک پیش کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حاج محمد عفیف النابلسی گذشتہ روز صہیونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔ انہوں نے پوری عمر عوام اور مقاومت کی خدمت کی اور شہادت کو گلے لگایا۔

حزب اللہ نے تاکید کی ہے کہ شہید محمد عفیف کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا اور صہیونی حکومت کو اس بزدلانہ حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔