ایران اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادل خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے آرمینیائی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے ایران کے عزم کا اظہار کیا۔

اس دوران آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی صورت حال کے حوالے سے تہران اور ایروان کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا اور اپنے ایرانی ہم منصب کو آرمینیا کے دورے کی دعوت دی۔

فریقین نے علاقائی مسائل پر دوطرفہ تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔