فلسطینی مقاومتی تنظیم نے مسلمانوں اور عربوں سے اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک حماس نے تمام عرب اور مسلمان اقوام سے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

تنظیم نے عرب اور مسلمان اقوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کی مخالفت میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے سفارت خانوں کی ناکہ بندی کریں اور غزہ کے محاصرے اور فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کی مذمت کریں۔

حماس نے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ اور جارحیت میں صیہونی حکومت کی حمایت پر امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کی مذمت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ مظلوم عوام عالم اسلام، عرب اور آزاد اقوام کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور غزہ میں تل ابیب کی جارحیت اور نسل کشی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔