یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت شمیش میں صہیونی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ یمنی حملوں کے بعد بیت شیمش کے علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں جو یمنی میزائل حملے کے نتیجے میں اٹھ رہے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ دفاعی سسٹم کو بروقت فعال کرنے کی وجہ سے یمنی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فوج کے حملوں کے بعد صہیونی بندرگاہوں پر جہازوں کی رفت و آمد معطل ہونے کی وجہ سے تل ابیب کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔