مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے صہیونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے شمالی غزہ میں 15 صیہونی فوجیوں پر ٹینک شکن راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت ماہیا میں ہونے والے حملے میں راکٹ اور دستی بم استعمال ہوئے جس سے صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد صیہونی ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 370 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔