مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہ اہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے اتوار کو علی الصبح یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور طیاروں نے یمنی صوبے عمران کے شہر سفیان اور دارالحکومت صنعاء کے علاقے سنحان اور الحفاء پر حملہ کیا۔
گذشتہ کئی گھنٹوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔
یمن میں المیادین کے نمائندے نے کہا ہے کہ پہلے حملے میں امریکی اور برطانوی طیاروں نے صنعاء کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا۔