مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غیر جانبدار تحریک کے اراکین نے صہیونی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حاکمیت اور خودمختاری کی شدید مذمت کی ہے۔
تحریک کے 121 رکن ممالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر جانبدار تحریک صہیونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک کے رکن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، عوام اور حملے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کرتی ہے کہ صہیونی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔
تحریک کے اراکین نے تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت نے اپنے حالیہ اقدامات کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے اور بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ ایران اور صہیونی حکومت کے حملوں سے متاثر ممالک اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنی حاکمیت کے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
تحریک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو شرارت آمیز اقدامات سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔