مہر خبررساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان میں صہیونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے ایرانی شہری ڈاکٹر علی حیدری، رضا عواضہ اور معصومہ کرباسی کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان شہیدوں کی وجہ سے ایران اور لبنان کے درمیان ایک پیوند برقرار ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ اسلام کی ابتدائی جنگوں میں شرکت کا موقع نہ ملنے پر افسوس ہوتا ہے لیکن حالیہ واقعات پر نظر کریں تو حزب اللہ عاشورا کی طرح صہیونی حکومت سے مبارزہ کررہی ہے۔ لبنانی عوام صہیونی حکومت کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں لہذا صہیونی حکومت کے مقابلے میں فتح ان کی مقدر ہے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ بہادر لوگ ہیں جو ایمان اور معرفت کی طاقت سے مالامال ہیں۔