یمنی فوجی ترجمان نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور باب المندب میں تین کشتیوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور آبنائے باب المندب میں تین کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا حملہ بحیرہ عرب کے جنوب میں کشتی ایس سی مونٹریال پر کیا گیا جس میں دو ڈرون طیارے استعمال ہوئے۔

دوسرے حملے میں ایک میزائل کے ذریعے مرسک کولون کمپنی کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ تیسرا حملہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں ہوا جس میں موٹارو نامی کشتی کو بیلسٹک میزائل سے ہدف بنایا گیا۔

یمنی فوجی ترجمان نے کہا کہ تینوں کشتیوں نے مقبوضہ فلسطین میں جانے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یمنی فوج نے کشتیوں پر حملہ کیا۔