مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ صہیونی فوج نے ایران پر حملوں کا دعوی کیا ہے تاہم تہران حکام کے مطابق دھماکے ائیر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ہوئے۔
صوبہ تہران کے فضائی دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر کے اعلان کے مطابق تہران کے اردگرد سنائی دینے والی آواز کا تعلق تہران سے باہر تین مقامات پر صوبے کے فضائی دفاع کے ردعمل سے تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔