حزب اللہ نے صہیونی حملے میں تنظیم کے اعلی رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے میں تنظیم کے اعلی رہنما سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھی گذشتہ ہفتوں کے دوران صہیونی حکومت کے فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ شہید ہاشم صفی الدین شہید حسن نصراللہ کے دست راست تھے۔

حزب اللہ نے سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر حضرت امام زمانؑ، رہبر معظم انقلاب، حوزات علمیہ اور مقاومتی مجاہدین کو تعزیت پیش کی ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم اپنے شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ مقاومت کے اہداف کے حصول اور دشمن پر مکمل کامیابی تک اس راہ کو جاری رکھیں گے۔