سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ تہران اور ریاض نے ایک دوسرے کو بندرگاہوں کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دونوں ممالک دوسرے ممالک کی طرح دو طرفہ مشقوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ مختلف سطح کے وفود کے تبادلے سے اس میں مزید پیشرفت کی امید ہے۔