تیونسی خاتون صحافی نے صہیونی حکومت کی حمایت پر سعودی چینل الحدث سے احتجاجا استعفی دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی چینل "الحدث" میں اپنی صحافتی خدمات انجام دینے والی تیونس سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی نے چینل سے استعفی دیا ہے۔

جیھان نصری نے کہا ہے کہ "الحدث" کی جانب سے مقاومت کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں پر احتجاجا چینل سے استعفی دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کی جنگ کے دور میں سعودی چینل صہیونی حکومت کی ترجمانی کررہا ہے۔

انہوں نے چینل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ان کو سکون محسوس ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی چینل ایم بی بی اور العربیہ کی جانب سے بھی صہیونی حکومت کی حمایت پر مسلمان اور عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔