مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے دشمن کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے المیادین سے کہا کہ دشمن کی طرف سے کسی بھی حملے کی صورت میں ہمارا ردعمل اتنا شدید اور کچل دینے والا ہوگا کہ اس سے انہیں شدید صدمہ پہنچے گا۔
ایڈمرل ایرانی نے مزید کہا کہ دشمن اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں اور خود کو ہمارے مقابلے میں خود کو جلوہ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گزشتہ دہائیوں کے دوران ہر قسم کے خطرات، سازشوں اور پابندیوں کا سامنا رہا ہے اور ہم ان کا جرئت مندی کے ساتھ سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چنانچہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا، ہم جذبات سے کام لینے کے بجائے ہوشیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھائیں گے۔