مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر مغربی ممالک کی طرف سے پابندیوں کا مقصد عوام کو متاثر کرنا ہے۔
یہ افسوسناک ہے جب کہ ہم اور خطے کے ممالک خطے میں کشیدگی کو کنٹرول اور صہیونی جارحیت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری جانب یورپی اور مغربی ممالک نئی پابندیاں لگا کر کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔
عراقچی نے کہا کہ وہ دوسروں سے بہتر جانتے ہیں کہ پابندیاں کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی ہیں اور ایران اور مغرب کے درمیان موجود کوئی بھی مسئلہ پابندیوں کے ذریعے حل کرنے نہیں ہوا اس کے برعکس پابندیوں نے ہمیشہ مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ حالیہ اقدامات کے نتیجے میں بھی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔
اعلی ایرانی سفارت کار نے کہا کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے خلاف حالیہ امریکی اور یورپی پابندیوں نے عام مسافروں کو نشانہ بنایا اور ان کو سفری سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔ اس سے خطے میں موجود کشیدگی مزید بڑھے گی۔