مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی پر عالمی حکومتیں شدید ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے صہیونی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے اسرائیل کٹز سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔