حزب اللہ نے گولان بریگیڈ کے تربیتی مرکز پر ڈرون حملہ کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

 حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد صہیونی گولان بریگیڈ کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 69 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی فوج کے تربیتی مرکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب سے عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ حیفا اور کریوت میں حملوں کے بعد کئی مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔ حیفا کے جنوب میں حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اب تک تین صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔