ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک صہیونی حکومت کی جنایات کو فوری طور پر روکنے پر متفق ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض کا دورہ نہایت کامیاب رہا اور سعودی اعلی حکام سے بامقصد مذاکرات ہوئے۔

انسٹاگرام پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت دیگر اعلی حکام سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور ریاض فلسطین، لبنان اور شام پر صہیونی جارحیت کے فوری خاتمے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر متفق ہیں۔ دونوں ممالک پناہ گزینوں کی فوری امداد رسانی پر تاکید کرتے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب باہمی تعلقات میں توسیع اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تاکید کرتے ہیں۔