مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظمیم حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں اور جنوبی لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق لبنانی مجاہدین نے سرحدوں پر شدید جھڑپوں کے بعد غاصب صہیونی فورسز کو عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔
حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر مارٹر گولوں اور میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بدھ کی صبح مجاہدین نے صہیونی فوج کے راستے میں کار میں بم نصب کرکے دھماکہ کردیا جس سے صہیونی فوج عقب نشینی پر مجبور ہوگئی۔
شمالی فلسطین میں واقع صہیونی طبی مرکز سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران حزب اللہ کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔