صہیونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں کم از کم 8 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ نصیرات کیمپ میں پناہ گزینوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

صہیونی فوج اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں پر بھی حملے کررہی ہے۔ ان اسکولوں میں ہزاروں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اب تک اقوام متحدہ کے 86 فیصد اسکول صہیونی حملوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب خان یونس سے امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں میں تباہ ہونے والے ملبوں کو صاف کرنے کے دوران 15 لاشیں برامد ہوئی ہیں۔