عراقی مقاومت نے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومت نے شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علی الصبح مقاومت اسلامی عراق نے حسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حسکہ کے جنوب میں امریکی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج نے عراقی مقاومت کے حملے کی تصدیق یا تردید میں تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے اس کی بھرپور حمایت کے بعد مشرق وسطی میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔