مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اس حوالے سے پہلے بیان میں کہا تھا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ اور حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر دہشت گرد حملے کے جواب میں تل ابیب اور دیگر شہروں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں انتباہ کیا تھا کہ کسی حماقت کی صورت میں صہیونی حکومت کو دندان شکن اور مزید مہلک جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔