اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں نے ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں جس سے نہاریا اور دوسرے شہروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ پر حملے کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل کے مختلف شہروں اور قصبوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملوں سے شلومی، ساعر اور نہاریا متاثر ہوئے ہیں۔

مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کو زیادہ نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ بن آمی، جیشر ھازیو، نھاریا، ساعر، افرون، باتسات، لیمان، روش ھنکارا اور شلومی میں حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

بعض ذرائع نے نہاریا میں شدید دھماکوں کی بھی خبر دی ہے۔

المیادین نے عبرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور یمن سے اسرائیل پر ہونے والے حملوں میں شدت آئی ہے۔