مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و فکر کرنے کے لئے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں لبنان سمیت خطے کو درپیش مشکلات اور نازک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز صہیونی حکومت نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر شدید فضائی حملہ کیا تھا۔ حملے میں درجنوں شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان پر جارحیت کے بعد دنیا بھر میں صہیونی حکومت کی مذمت کی جارہی ہے۔