ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامی دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو بے گناہ لوگوں کو بھی صفحہ ہستی سے ختم کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک کے دورے کے آخری روز کہا کہ نیویارک کا سفر کامیاب رہا اور پندرہ سے زائد ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا ملاقاتوں اور اجلاسوں میں لبنان اور فلسطین کا موضوع زیادہ زیر بحث آیا جہاں اسرائیل اور اس کے حامی بے گناہ لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور اس کے حامی انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن دہشت گردی اور نسل کشی کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ یہی لوگ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرتے ہیں۔ رہائشی مکانات تباہ کرتے ہیں۔ شہروں کا پانی بند کرتے ہیں اور غذا اور دوائی لے جانے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں۔