لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے نبطیہ ہسپتال کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

لبنانی ذرائع نے اس ہسپتال کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے جنوبی شہر تبنین پر صیہونی رجیم کے حملوں میں دو افراد کے شہید اور ستائیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رحمہ بنت جبیل میں بھی تین شہری شہید ہوئے جب کہ جون قصبے میں چار شہید اور سات زخمی ہوئے۔