مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضۃ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر "الارفد" ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
عراقی مقاومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو علی الصبح گولان کی پہاڑیوں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے حملوں میں "الارفد" ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔
تنظیم نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خاتمے تک صہیونی فوج اور اس کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔