امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ 15 سالوں کے دوران لبنان کے مواصلاتی آلات میں دستکاری کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد نصب کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سائبر حملوں کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی صہیونی حکومت کو حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ای بی سی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی جیسے مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بارے میں کئی پہلوؤں سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

امریکی باخبر ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ صہیونی حکومت اس ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں میں براہ راست ملوث ہے۔

ذریعے نے کہا کہ اسرائیل نے طویل منصوبے کے تحت ان مواصلاتی آلات تک رسائی حاصل کی اور ان آلات کی تیاری کے دوران دھماکہ خیز مواد نصب کروائے۔

ای بی سی نے باخبر ذریعے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے واقعے میں شریک ہونے کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے صہیونی حکام نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے جبکہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے مواد کے ملوث ہونے کی خبر دی ہے۔