مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجر ڈیوائس دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
قالیباف نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہ لوگوں کا قتل صہیونی حکومت کی امتیازی خصوصیت ہے جو صہیونی حکومت سے جدا نہیں ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطین اور دیگر ممالک میں دہشت گرد حملوں اور کاروائیوں کے ذریعے بے گناہ عوام کے قتل عام سے دستبردار نہیں ہوگی۔
قالیباف نے دھماکے میں متاثر ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ایران لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔