مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے مغربی ممالک کی جانب سے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اٹھانے جانے والے سوالات پر گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی اعلی اہلکار کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی روابط اور معاملات کے حوالے سے اتفاق رائے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فنی اور سیاسی نشستوں کے سلسلے میں جلد تہران کا دورہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کا منتظر ہوں۔