مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے یمن کو ایران کی جانب سے اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
عراقچی نے کہا ہے کہ یمن دفاعی طور پر خود کفیل ہے لہذا اپنے دفاع کے لئے کسی ملک سے اسلحہ خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یمنی چینل المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے اپنے دفاع کے لئے ضروری ہتھیار بنانے کے لئے ٹیکنالوجی اور فوجی طاقت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن مقاومت کا اہم رکن ہے جس نے غزہ کی حمایت میں غیر متزلزل موقف اختیار کیا ہے۔۔
عراقچی نے کہا کہ یمن ایک خودمختار ملک ہے جو اپنے مفادات کے مطابق اپنی پالیسی مرتب کرتا ہے۔
یاد رہے کہ یمنی فوج نے اتوار کے دن جدید ترین ہائپر سونک میزائل سے تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی محفوظ پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے تھے۔